منگل 16 دسمبر 2025 - 23:59
رہبر انقلاب اسلامی: جوان نسل نے میڈیا کی یلغار سے اپنی دینی پہچان کی حفاظت کی ہے

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ البرز کے 5580 شہداء کی یاد منانے والی انجمن کے کارکنان سے ملاقات میں تقریر کی جسے بروز منگل 16 دسمبر 2025 کو تہران کے پڑوسی شہر کرج میں منعقدہ پروگرام میں نشر کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ البرز کے 5580 شہداء کی یاد منانے والی انجمن کے کارکنان سے ملاقات میں تقریر کی جسے بروز منگل 16 دسمبر 2025 کو تہران کے پڑوسی شہر کرج میں منعقدہ پروگرام میں نشر کیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں دفاع مقدس کے دور کے جذبے اور اقدار کو جوان نسل کے دلوں میں پیدا کرنے کو موجودہ حالات میں بہت اہم کام بتایا اور کہا، آج کی ہماری جوان نسل، بہت اچھی ہے اور ماڈرن دور کی سہولتوں کے باوجود کہ جس کے ذریعہ ان کے دل میں مختلف باتوں کے گھر کرنے کا امکان موجود ہے، انہوں نے اپنی مذہبی پہچان کو بچائے رکھا ہے اور اس موقع سے اقدار کو بیان کرنے اور انہیں ھنرمندانہ طریقے سے نوجوان نسل میں پیدا کرنے کے لئے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

رہبر انقلا اسلامی نے دفاع مقدس کے مجاہدوں میں اللہ سے ملاقات کے شوق اور ان میں مذہبی فرائض کے جذبات کو، اس دور کے دسیوں اقدار اور جذبات میں شمار کیا اور تاکید کی کہ یہ جذبات دبنے نہ پائیں۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دفاع مقدس کے اقدار اور جذبات کو نئی نسل میں پیدا کرنے کے لئے ہنر اور مسلسل کوشش کی ضرورت ہے کہا: مشکلات اور سختیوں کے باوجود، ملک میں اسلام اور انقلاب کی سمت میں آگے بڑھنے کے لئے بہت سے مثبت نکات اور زیادہ تیاریاں پائی جاتی ہیں کہ جنہیں فروغ دیا جائے۔

رہبر انقلاب اسلامی: جوان نسل نے میڈیا کی یلغار سے اپنی دینی پہچان کی حفاظت کی ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha